Friday, 7 July 2023

عظمت قران

 قران پاک رہتی دنیا تک بنی آدم کے لئے منبع ہدایت ہے۔ یہ وہ عظیم کتاب ہے  جسے پڑھنا ہو اور پڑھنے والے پر غسل فرض ہو تو اس کا اس عظیم کتاب کو چھونا حرام ہے۔ ادب کا یہ تقاضا ہے کہ اس کی طرف پیٹھ کرنا منع ہے۔  قران پاک کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ اس کو لانے والا فرشتہ  (حضرت جبرائیل علیہ سلام)تمام فرشتوں کا سردار ہے۔  جس مہینہ (رمضان المبارک)میں نازل ہوا  وہ تمام مہینوں میں افضل، جس رات نازل ہوا (لیلۃالقدر)وہ رات تمام راتوں سے افضل، جس جگہ(غارِحرا) نازل ہوا وہ تمام جگہوں میں افضل، جس زبان (عربی)میں نازل ہوا وہ زبانوں میں افضل اور سب سے بڑھ کر جس نبی پر نازل ہوئی وہ تمام  انبیاء  علیہ سلام کے سردار ہیں۔



قران پاک سے پہلے تین آسمانی کتابیں اور کئی صحیفے نازل ہوئے لیکن اس وقت کی امتوں نے اپنے ذاتی مفادات کے تحت ان میں تبدیلیاں کی۔ لیکن قران کریم وہ عظیم المرتبت کتاب ہے جس کی حفاظت کا ذمہ خود رب العالمین نے لیا ہے۔

إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَ إِنَّا لَہُ لَحَافِظُوْنَ

یقیناً ہم نے ہی اترا ہے نصیحت کو اور بے شک ہم ہی خود 

اس کے نگہبان ہیں۔


اس آیت میں گویا اللہ تعالی نے قران پاک کی حفاظت کا وعدہ کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج چودہ سو سال گزرنے کے بعد بھی اس میں ذرا برابر بھی تبدیلی نہیں آئی۔ یہ آج بھی اپنے الفاظ، معانی، رسم الخط حتیٰ کہ ہر لحاظ سے محفوظ ہے اور قیامت تک کوئی طاقت اس میں تغیر نہیں کر سکے گی کیونکہ

اللَّہَ لَاْ یُخْلِفُ الْمِیْعَادَ

اللہ وعدہ خلافی نہیں کرتا

حال ہی میں سویڈن میں قران پاک کو نظر آتش کیا گیا اس طرح کے کئی واقعات آئے روز ہو رہے ہوتے ہیں۔ 

اگر ماضی میں بھی دیکھاجاۓ تو اندلس کے ایک پادری زیمنس نے بھی مسلمانوں کے گھروں سے قران پاک جمع کر کے چو راہوں پر آگ لگا کر ظلم کی انتہا کی۔ اس کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کو جبراً عیسائی بنانے کی کوشش کی گئی، ناکامیوں پر انہيں سخت عذاب سے دوچار کیا گیا یہاں تک کہ مسلمانوں کو زندہ جلانے کے واقعات بھی پیش آئے۔ بڑی تعداد کو جلاوطن کر دیا گیا اور ایک صدی کے اندر یہ عالم ہو گیا کہ سرزمین اندلس (اسپین) پر ایک بھی مسلمان باقی نہ بچا۔

 لیکن اسلام کا پیغام رکا نہیں اور آج تک لوگ جوک در جوک اس پیارے دین میں داخل ہو رہے ہیں۔

اب ضرورت اس امر کی ہے کہ سویڈن میں جو کچھ ہوا اس کا منہ توڑ جواب دیا جاۓ۔ تمام تنظیمات اپنا اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں جیسے انجمن طلباء اسلام نے آج 7 مئی کو یوم حرمت قران کے طور پر منایا۔ اسی کے تحت ملک پاکستان کے طول و عرض میں لاکھوں طلباء نے ریلیاں نکال کر غیرتِ ایمانی کا ثبوت دیا۔

ناظم کشمیر سردار بیدار ریلی سے خطاب کرتے ہوئے


سرکاری سطح پر سویڈن سے تمام تر تعلقات ختم کر دئیے جائیں۔ تمام مسلم ممالک اقوام متحدہ میں باہمی اتفاق سے اس کا سدباب کریں۔ انفرادی طور پر ہر مسلمان کو چاہیے کہ اپنا تعلق قران پاک سے مضبوط کریں۔


No comments:

Post a Comment