Showing posts with label Book Reviews. Show all posts
Showing posts with label Book Reviews. Show all posts

Sunday, 2 July 2023

میں ایک جاسوس تھا

 

موجودہ دور میں جاسوسی نظام نے کافی ترقی کر لی ہے۔ اور روز بروز اس میں نئی ٹیکنالوجی کی بدولت جدت آ رہی ہے۔ طارق اسماعیل ساگر کی یہ کتاب "میں ایک جاسوس تھا" ایک عمدہ کاوش تھی جس کا مقصد قارئین کے دل میں ان گمنام سرفروشوں کے لئے محبت پیدا کرنا جو اپنی جوانیاں ملک و قوم کے دفاع کے لئے وقف کر دیتے ہیں۔

 کسی بھی کتاب کو ناپسند کرنا اس کے مصنف کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔مصنف کو قلم پر مکمل دسترس  حاصل ہے، منظر کشی میں کمال درجہ حاصل ہے، جملوں کی بنت بہت  خوبصورت لیکن اس کے علاوہ جاسوسی ناول میں یا تحریر میں جو چیز ہونی چاہیے وہ نہیں ملی۔

    مجھے اس کتاب میں جو کمی نظر آئی وہ یہ تھی کہ اس میں مشن کی تفصیلات اور ایک جاسوس کو اپنے ملک سے رابطہ کرنے اور انتہائی خفیہ معلومات ٹرانسفر کرنے کے لیے جو پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں اس کا تذکرہ نہ ہونے کے برابر تھا۔

 جبکہ پونم اور پرکاش کی محبت کا تفصیلی ذکر تھا۔ کئی ایک مقامات پر ایسا بھی محسوس ہوا کہ میں ایک جاسوسی ناول نہیں بلکہ رومانوی ناول پڑھ رہا ہوں۔

اس کتاب کا بہترین حصہ وہ تھا جب پرکاش  کو بھارتی خفیہ ایجنسی حراست میں لے لیتی ہے اور پونم بشمول تمام گھر والوں پر پرکاش کی حقیقت آشکار ہو جاتی ہے۔


میں کسی کو یہ کتاب خرید کر پڑھنے کا مشورہ نہیں دوں گا۔ البتہ پی ڈی ایف کی صورت میں پڑھنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ خرید کر پڑھنے کے لئے میرا مشورہ ہو گا کہ آپ" غازی از ابو شجاع ابو وقار" پڑھیں۔